بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ کا سینٹرل کنٹریکٹ کی تفصیلات خفیہ رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد، پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ (Central Contract)کو سامنے نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔سینٹرل کنٹریکٹ کتنے کھلاڑیوں کو اور کس کیٹیگری میں ملے گا، خفیہ رکھا جائے گا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ہر ٹریک میں دیے جانے والے کنٹریکٹس کو منظرِ عام پر نہیں لایا جائے گا، سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد اور ان کی تقسیم سلیکشن کا معاملہ ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹس والے کھلاڑیوں کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں مختلف شرائط بھی رکھی گئی ہیں، کنٹریکٹڈ کھلاڑیوں کو ان کے ٹریک کے لحاظ سے فرسٹ کلاس، لسٹ اے اور ٹی ٹوئنٹی کے میچز کھیلنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک میچز کھیلنے کی تعداد کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا، کھلاڑیوں کو فرسٹ کلاس کے 5 اور لسٹ اے کے میچز 10 تک رکھنے کا امکان ہے۔

انٹرنیشنل اسائمنٹ نہ ہونے پر بھی کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے دستیاب رہنے کا کہہ دیا ہے، سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑی تینوں فارمیٹ کھیلنے کے لیے اہل ہوں گے۔

مزید پڑھیں:پنجاب پولیس کی بجٹ میں 330 ارب ڈیمانڈ ؛ 239 ارب روپے ملنے کا امکان

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر کسی بھی ٹریک کے کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔