پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویمنز کرکٹرز کی ڈویلپمنٹ کیلئےایک اور ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا۔
پی سی بی ویمنز سپر تھری ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 28 اکتوبر سے 5 نومبر تک کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کے7 میچز اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔
اعلامیے کے مطابق ٹورنامنٹ 3 ٹیموں، چیمپئنز، انکریڈیبلز اور واریئرز کے درمیان ہوں گے، طوبہ حسن چیمپئنز، گل فیروزہ انکریڈیبلز، منیبہ علی واریئرز کی کپتان ہوں گی۔
ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 15 لاکھ انعام دیا جائے گا، رنرز اپ ٹیم 10 لاکھ کی حقدار ہوگی۔









