بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلوچستان کا 1ہزار100 ارب سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائےگا

بلوچستان کا 1ہزار100 ارب سے زائد کا بجٹ(Budget) آج پیش کیا جائےگا۔بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا،وزیر خزانہ بلوچستان شعیب نوشیروانی صوبائی بجٹ پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ترقیاتی اخرجات کا حجم 250سے 300ارب ہونے کا امکان ہے ،تعلیم کے شعبے کے لیے 160ارب اورصحت کے شعبے کے لیے 85ارب روپے سے زائد کی رقم متوقع ہے،امن و امان کے شعبے کے لیے 100ارب روپے سے زائد مختص کیےجانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کا آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی محاصل سے آمدن کا تخمینہ 795ارب 13کروڑ روپے سے زائد ہے ، وفاقی محاصل میں سے قابل تقسیم محاصل سے آمدنی کا تخمینہ 7سو 71ارب 39کروڑ روپے ہے ، گیس کی مختلف مدات سے براہ راست منتقلیوں کی مد میں 23ارب 74کروڑ روپے کی آمدنی متوقع ہے ، بلوچستان کے صوبے کے دائرہ اختیار میں آنے والے ٹیکسز سے آمدنی کا تخمینہ ڈیڑھ سو ارب روپے سے زائد ہے ، آئندہ مالی سال کے لیے غیر ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 7سو ارب سے زائد ہونے کا امکان ہے ، ترقیاتی اخرجات کا حجم ڈھائی سو سے 3سو ارب ہونے کا امکان ہے ۔

مزیدپڑھیں:فیفا ورلڈ کپ،دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کا فاتحانہ آغاز، میسی کی تاریخی ہیٹرک

آئندہ مالی سال کا بجٹ بھی سرپلس ہونے کا امکان ہے ، بجٹ میں تعلیم ، صحت اور پانی کے شعبوں کو ترجیح دی جارہی ہے ، امن و امان اور شاہراہوں کی تعمیر کے شعبوں کے لیے زیادہ فنڈز مختص کیے جارہے ہیں،تعلیم کے شعبے کے لیے ایک سو 60ارب سے زائد مختص کیے جانے کا امکان ہے ،  صحت کے شعبے کے لیے 85ارب روپے سے زائد کی رقم متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ مواصلات و تعمیرات کے شعبے کے لیے 40ارب روپے سے زائد کی رقم رکھی جارہی ہے ،پینے کے صاف پانی کے شعبے کے لیے 17ارب روپے سے زائد کی رقم رکھے جانے کا امکان ہے ، وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ متوقع ہے ۔

Pakistan income tax calculator 2026-27