بالی ووڈ کے اسٹار اداکار ارباز خان کو سیکیورٹی کے حوالے سے غیر معمولی صورتحال پیش آگئی۔کولکتہ میں ایک تقریب کے دوران ایک نامعلوم شخص زبردستی ارباز خان(Arbaz Khan) کی گاڑی میں گھس گیا۔
تقریب ختم ہونے کے بعد جب ارباز اپنی گاڑی کی طرف بڑھ رہے تھے تو انہوں نے اس شخص کو گاڑی کے اندر بیٹھا دیکھا، جس پر وہ حیران اور ناراض نظر آئے۔
ارباز خان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے فوری کارروائی کی، اس شخص کو تھپڑ رسید کیا اور گاڑی سے باہر نکال دیا، جس کے بعد بھی اس نے اداکار کے قریب جانے کی پھر کوشش کی۔
مذکورہ شخص خود کو ارباز خان کا مداح کہتا رہا، ہجوم میں موجود لوگ اسے مارنے کا کہتے رہے، مہاجاتی سندن آڈیٹوریم میں پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں:ملک بھر میں بجلی بلوں کا نیا، آسان اور شفاف فارمیٹ متعارف
ارباز خان کی آخری فلم ’بیہو اٹیک‘ تھی، جس میں ڈیزی شاہ، راہول دیو اور رضا مراد نے مرکزی کردار نبھائے جبکہ ناقدین نے اس پر سخت تنقید کی، ان کی اگلی فلمز میں کیسر سنگھ اور ریٹرن ٹکٹ شامل ہیں۔









