بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مون سون بارشوں اور سیلاب سے متعدی امراض پھیلنے کا خدشہ، الرٹ جاری

شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف متعدی امراض(Viral Deases) کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر قومی ادارہ صحت نے ملک بھر میں الرٹ جاری کردیا ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق بارشوں میں ہیضہ ٹائیفائیڈ، ملیریا اور ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ہے، بارشوں کا پانی جمع ہونے سے ملیریا یا ڈینگی کا مرض پھیل سکتا ہے۔

قومی ادارہ صحت نے صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی، بیان کے مطابق مون سون کے دوران وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے نگرانی کا نظام فعال بنایا جائے، آلودہ پانی یا خوراک کی آلودگی ہیضہ اور ٹائیفائیڈ جیسی بیماری کے پھیلاؤ کا سبب سکتی ہے۔

این آئی ایچ ایڈوائزری کے مطابق مون سون بارشوں میں آسمانی بجلی گرنے یا یا بجلی کا کرنٹ لگنے کے خطرات ہیں ، شہری بارشوں کے دوران بجلی کے گھمبوں،گرے ہوئے تاروں سے دور رہیں، بارش یا سیلاب میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے جانی نقصان کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں:ڈیجیٹل اکانومی میں نیا سنگ میل عبور، پاکستانی فری لانسرز نے تاریخ رقم کردی

ایڈوائزری کے مطابق سیلاب کے دوران سانپ کے کاٹنے واقعات بڑھ سکتے ہیں ، سیلابی پانی خطرناک انفیکشن پھیلنے کا سبب بھی بن سکتا ہے، اسپتال ادویات ،اینٹی سنیک ویکسین ،اور او آر ایس کی معقول مقدار کا ذخیرہ رکھیں۔