ریاض: سعودی شاہی خاندان کی معزز رکن شہزادی سارہ(Princes Sara) بنت احمد عبدالرحمن آل سعود انتقال کر گئی ہیں۔ ان کے انتقال کی خبر سعودی شاہی دیوان کی جانب سے جاری اعلامیے میں دی گئی۔
شاہی دیوان کے مطابق مرحومہ شہزادی کی نمازِ جنازہ آج عصر کی نماز کے بعد **مسجد الحرام، مکہ مکرمہ** میں ادا کی گئی، جس میں شاہی خاندان کے افراد، اعلیٰ حکام اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔
شہزادی سارہ بنت احمد آل سعود کے انتقال پر سعودی عرب بھر میں افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مختلف شخصیات اور حلقوں نے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
مزید پڑھیں:ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 9 وکٹ سے ہرا دیا
سعودی شاہی دیوان نے مرحومہ کے لیے اللہ تعالیٰ سے رحمت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے کی دعا کی ہے۔









