اسکاٹ لینڈ(Scotland) کے شہر ایڈنبرا (Edinburgh)میں مسلم مخالف مشتبہ حملوں میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ایڈنبرا حملے جمعہ کی شام شہر کے مغربی حصے میں ہوئے، پولیس نے 36 سالہ سفید فام شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

حکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
مزیدپڑھیں:برطانوی وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر کا پیرکو مستعفی ہونےکا امکان
برطانوی وزیراعظم کیر اسٹارمر نے ایڈنبرا حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو قانون کے مطابق سزاکاسامناکرناہوگا۔
فرسٹ منسٹر جان سوینی کا کہنا ہے کہ اسکاٹ لینڈ میں نسل پرستی اور عدم برداشت کی کوئی جگہ نہیں۔








