بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میناب کے مظلوم بچوں اور شہدا کو اپنے طرزِ عمل کا گواہ سمجھتے ہیں، باقر قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر اور اعلیٰ مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ محمد باقر قالیباف(Mohammad-Bagher Ghalibaf) نے کہا ہے کہ ہم میناب کے مظلوم بچوں اور شہدا کو اپنے طرزِ عمل کا گواہ سمجھتے ہیں۔
سوئٹزرلینڈ پہنچنے کے بعد سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں مناب کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے باقر قالیباف نے کہا کہ وہ اہم مذاکرات کے دوران اپنی قومی ذمہ داریوں کو پوری سنجیدگی سے نبھانے کے عزم کے ساتھ آئے ہیں۔

اپنے بیان کے ساتھ ایرانی وفد کو لے جانے والے طیارے کے قریب کھنچوائی گئی تصویر جاری کرتے ہوئے محمد باقر قالیباف نے کہا کہ مناب کے معصوم بچے اور ہمارے پیارے ایران کے تمام شہدا ہماری حرکات و سکنات اور طرزِ عمل کو دیکھ رہے ہیں، وہ ہمیں دیکھ رہے ہیں اور ہم سے توقعات وابستہ کیے ہوئے ہیں۔

مزیدپڑھیں:اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکہ ایران تکنیکی سطح کے مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے

ایرانی پارلیمان کے سربراہ نے اپنے پیغام میں اس امید کا اظہار بھی کیا کہ وہ معصوم شہدا اور ایران کے عوام کے سامنے شرمندگی کا باعث نہیں بنیں گے۔

قالیباف کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سوئٹزرلینڈ میں اہم سفارتی مذاکرات ہونے جا رہے ہیں، جنہیں خطے کی سیاسی صورتحال اور ایران سے متعلق بین الاقوامی معاملات کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے۔