وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (Islamabad Memorandum of Understanding) پر دستخطوں کے تسلسل میں 21 جون 2026 کو برگن اسٹاک، سوئٹزر لینڈ میں تکنیکی سطح کے مذاکرات منعقد ہوں گے۔
مزیدپڑھیں:اسلام آباد،راولپنڈی اورگردونواح میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ان مذاکرات میں شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ امریکا سے مذاکرات کے لیے اعلیٰ سطح کا ایرانی وفد باقر قالیباف کی سربراہی میں سوئٹزر لینڈ پہنچ گیا۔
دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی ایران سے مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے۔








