اسلام آباد(islamabd)راولپنڈی اورگردونواح میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے
مارگلہ کی پہاڑیوں کی جانب موجود موسمی نظام کے باعث آئندہ ایک سے تین گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، ٹیکسلا، تلہ گنگ اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس موسمی سرگرمی کے دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، جس سے روزمرہ سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس: بجٹ 2026-27 کے تحت مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے مطالباتِ زر کی منظوری جاری
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسمی صورتحال سے متعلق تازہ اطلاعات پر نظر رکھیں۔








