دبئی (نیوز ڈیسک)سابق صدر مملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اپنی 67ویں سالگرہ کل نواسے میر حاکم محمود چوہدری کے ساتھ منائیں گے ۔اس موقع پر ان کے نواسے کی سالگرہ بھی منائی جائے گی جو 11اکتوبر2021کو پیدا ہوا تاہم آصف زرداری کی خواہش پر ان کی سالگرہ کے موقع پر نواسے کی سالگرہ کی تقریب بھی منعقد کی جائے گی اورکیک کاٹا جائے گا ۔دریں اثناء آصف زرداری کی سالگرہ پر ملک بھر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں جیالوں کے زیراہتمام کیک کاٹنے کی تقریبات منعقد ہونگی اور کیک کاٹے جائیں گے ۔آصف علی زرداری26جولائی 1955 کو پیدا ہوئے، وہ9 ستمبر 2008ء سے لے کر 8 ستمبر 2013ء تک پاکستان کے صدر رہے۔
آصف زرداری اور ان کے نواسے کی سالگرہ کل ایک ساتھ منائی جائے گی








