لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن پر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اعجاز الاحسن کے ریمارکس پر ردعمل سامنے آیا ہے۔
مریم نواز نے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘کہیں لکھا ہےکہ پارٹی کا سربراہ پارلیمنٹ کا ممبر ہونا چاہیے، لکھا ہے تو بتائیں؟۔
ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ ہمارے 20ووٹ بھی آپ نے ہم سے چھین لیےاور ق لیگ کے 10 ووٹ بھی آپ نے پی ٹی آئی کو عطا کر دیے تو پرویز الہی صاحب کی اکثریت تو آپ کی دین ہےمائی لارڈ !
ہمارے ۲۰ ووٹ بھی آپ نے ہم سے چھین لیےاور ق۔لیگ کے ۱۰ ووٹ بھی آپ نے PTI کو عطا کر دیے تو پرویز الہی صاحب کی majority تو آپ کی دین ہے می لارڈ !
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 25, 2022
خیال رہے کہ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عطا بندیال کا کہنا تھا کہ ریاست کے اہم ترین معاملات اس لیے لٹکا نہیں سکتےکہ آپ کی خواہش ہے، آئینی اورعوامی مفاد کے مقدمات کو لٹکانا نہیں چاہیے، آج زیادہ ووٹ لینے والا باہر اور 179 لینے والا وزیراعلیٰ ہے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ برقرار رکھنے کیلئے ٹھوس بنیاد درکار ہے، ریاست کے کام چلتے رہنے چاہئیں، ہمیں یہ ڈھونڈ کردے دیں کہ کہاں لکھا ہے پارٹی سربراہ غیرمنتخب بھی ہوتواس کی بات ماننا ہوتی ہے؟









