بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسرائیل امریکا ایران معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی ہرممکن کوشش کررہا ہے، خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف (Khawaja Asif)کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے خود یا بھارت کےساتھ مل کر پاکستان کےخلاف کوئی جارحیت کی تو اس کو اسی شدت کے ساتھ جواب دیا جائےگا۔ پاکستان اپنے دفاع کا حق استعمال کرےگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےخواجہ آصف نے کہا انھیں اس بات کا علم نہیں کہ حالیہ جنگ کےدوران اسرائیل ایران پر وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے حملہ کرنے والا تھا لیکن اسرائیل سے کچھ بھی توقع کی جاسکتی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، اسرائیل اور افغانستان میں پاکستان دشمنی یکساں عنصر ہے، فلسطینیوں نے جو قربانیاں دی ہیں ان کا صلہ انہیں ضرور ملے گا، دیگرممالک میں موجود یہودی اسرائیلی اقدامات کی مذمت کررہے ہیں۔

وزیردفاع نے کہا کہ اسرائیل امریکا ایران معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی ہرممکن کوشش کررہاہے، معاہدےکی کامیابی کی صورت میں نیتن یاہو کا سیاسی کیریئر ختم ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں:ایران، امریکہ مذاکرات: 80 منٹ بات چیت کے بعد مشاورت کیلئے وقفہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی کیلئےبھارت دہشتگردوں کواسلحہ فراہم کررہاہے، دہشتگردی کیخلاف ہمیں کوئی نہ کوئی حتمی فیصلہ کرنا پڑے گا، دہشتگردی کے خاتمے کے ساتھ ہمیں معاشی محاذ پر بھی کامیابی حاصل کرنی ہے۔