بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گلگت بلتستان،امجد حسین ایڈووکیٹ بلا مقابلہ وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے امجد حسین ایڈووکیٹ بلا مقابلہ وزیراعلیٰ(Chief Minister) گلگت بلتستان منتخب ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق امجد حسین ایڈووکیٹ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر ہیں اور دوسری مرتبہ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ اسپیکراسمبلی عمران ندیم نے انکے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کیا۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے اجلاس دوران قائد حزب اختلاف کا انتخاب بھی مکمل ہو گیاہے، مسلم لیگ ن کے حافظ حفیظ الرحمان قائد حزب اختلاف منتخب ہوئے ہیں، حافظ حفیظ الرحمان وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی رہ چکے ہیں اور مسلم لیگ ن گلگت کے صوبائی صدر بھی ہیں ۔

اس سےقبل گلگت بلتستان اسمبلی کااجلاس سپیکر نذیر ایڈووکیٹ کی زیر صدارت ہواجس دوران نئے سپیکر کا انتخاب عمل میں آیا، پیپلز پارٹی کے عمران ندیم بلامقابلہ سپیکر منتخب ہوئے ۔

عمران ندیم نے حلف لینے کے بعد عہدہ سنبھالا اور پھر ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کیا گیا ، ڈپٹی سپیکر کی نشست پر مسلم لیگ ن کے ملک کفایت الرحمن بلا مقابلہ منتخب ہوئے ۔

مزید پڑھیں:تیل پر عوامی ریلیف کی منتقلی میں پیٹرولیم لیوی بڑی رکاوٹ بن گئی

یاد رہے کہ کچھ دیر قبل بلاول بھٹو زرداری نے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ عبدالعلیم خان سے رابطہ کیا اور مل کر حکومت بنانے کی پیشکش کی جسے عبدالعلیم خان نے قبول کیا ۔