بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان اور بحرین کا دوطرفہ تعاون اور علاقائی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار(Ishaq Dar) نے مملکت بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں پاکستان اور بحرین کے درمیان برادرانہ تعلقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بحرین کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا اور اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی فورمز پر باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر گفتگو کی۔


ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی پیش رفت پر بھی اپنے خیالات کا تبادلہ کیا اور مشترکہ ترجیحات کے حصول کے لیے باقاعدہ مشاورت اور قریبی رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

مزیدپڑھیں:چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں پاکستان اور بحرین کے دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف بین الاقوامی فورمز پر تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔