بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلوچستان میں شدید زلزلہ ،درجنوں مکانات متاثر، 6 افراد زخمی

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5.1 ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ زلزلے کا مرکز کوہلو سے 60 کلومیٹر دور اور گہرائی 17 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

مزید پڑھیں:وینزویلا میں شدید زلزلہ،167 افراد ہلاک ، 1000 سے زائدزخمی

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق زلزلے سے موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں 80 سے 90 مکانات جزوی متاثر ہوئے۔ جبکہ 6 افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ امدادی ٹیمیں طبی عملے اور سامان کے ساتھ متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں۔

ترجمان کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا ابتدائی تخمینہ لگانے کا عمل جاری ہے۔ موسیٰ خیل میں آج 2 مرتبہ زلزلہ آیا، دوسرا جھٹکا4.5شدت کا تھا۔ متاثرہ علاقوں میں کچے مکانات کی دیواروں میں دراڑیں پڑگئیں۔ تاہم متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔

واضح رہے کہ آج صبح بھی بلوچستان کے ضلع کوہلو اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔