وینزویلا (Venezuela)میں تباہ کن زلزلے سے ہلاکتیں 920 ہوگئی ہیں جبکہ 3000 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
وینزویلا میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

دوسری جانب وینزویلا میں زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق زلزلے کے بعد لاپتا افراد کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
مزیدپڑھیں:واشنگٹن میں جو کچھ ہوا وہ اسلام آباد ٹریک کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے، حزب اللّٰہ
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد 920 ہوگئی ہے جبکہ 3 ہزار سے زیادہ افراد زخمی ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اموات کی تعداد دس ہزار سے زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔








