ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ(Women’s T20 World Cup) کے اہم میچ میں انگلینڈ ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے، انگلش ٹیم نے 164 رنز کا ہدف انتہائی آسانی کے ساتھ 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
مزیدپڑھیں:تجارتی جہاز پر حملے کا جواب، امریکہ نے ایک بار پھر ایران پر حملہ کر دیا

انگلینڈ کی جانب سے ڈینی وائٹ 89 اور صوفیہ ڈنکلی 49 رنز بنا کر نمایاں رہیں، اس کے ساتھ ہی گروپ بی سے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔








