بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دعا زہراکے شوہر ظہیر کی ضمانت میں یکم اگست تک توسیع

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں دعا زہرا کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ملزم ظہیر اور اس کےبھائی شبیر کی ضمانت میں یکم اگست تک توسیع کر دی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں دعا زہرا کیس کی سماعت ہوئی جس دوران مرکزی ملزم ظہیر اور اس کے بھائی شبیر کی درخواست ضمانت پر بھی سماعت ہوئی،پولیس نے ملزمان ظہیر اور شبیر کو سخت حفاظتی انتظامات میں عدالت کے روبرو پیش کیا۔

پولیس کی جانب سے تاحال نئی پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش نہیں کی گئی اور ملزمان کے وکلاء بھی عدالت میں پیش نہ ہوسکے،عدالت نے ظہیر اور شبیر کی ضمانت میں یکم اگست تک توسیع کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توثیق پر دلائل دیئے جائیں۔