بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی فون 18 پرو کب لانچ ہو رہا ہے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی آئندہ فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 18 (Lancing of i phone 18)پرو کی متوقع لانچ سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جن کے مطابق کمپنی ستمبر 2026 میں اپنی نئی آئی فون سیریز متعارف کرا سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی او ایس 27 کے دوسرے ڈویلپر بِیٹا کی بروقت ریلیز سے اشارہ ملتا ہے کہ ایپل اپنی روایتی لانچ ٹائم لائن پر عمل کر رہی ہے۔

تجزیاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی او ایس 27 کا پہلا پبلک بِیٹا جولائی میں جاری کیا جا سکتا ہے، جبکہ اس کا ریلیز کینڈیڈیٹ (RC) ورژن 9 ستمبر کے قریب متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایپل کا سالانہ لانچ ایونٹ 9 ستمبر 2026 کو ایپل پارک میں منعقد ہونے کا امکان ہے، جہاں آئی فون 18 پرو، آئی فون 18 پرو میکس اور کمپنی کا پہلا فولڈ ایبل فون، جسے ممکنہ طور پر آئی فون الٹرا کے نام سے پیش کیا جا سکتا ہے، متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی، اب فون نمبر شیئر کیے بغیر بھی چیٹ ممکن

اسی تقریب میں نئی ایپل واچ سیریز کی رونمائی بھی متوقع ہے، تاہم مینوفیکچرنگ مسائل کی صورت میں فولڈ ایبل آئی فون کی فروخت چند ہفتوں کی تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی او ایس 27 کا حتمی ورژن 14 ستمبر 2026 کو جاری ہونے کی توقع ہے، جبکہ آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس کی فروخت 18 ستمبر 2026 سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:وزیرِ اعظم شہباز شریف آیت اللّٰہ خامنہ ای شہیدکی نمازِ جنازہ میں شرکت کریں گے

تاہم یہ تمام تاریخیں اور تفصیلات تجزیاتی رپورٹ اور پیش گوئیوں پر مبنی ہیں۔ ایپل کی جانب سے ابھی تک آئی فون 18 سیریز کی لانچ یا شیڈول کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔