بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور، ٹیوشن اکیڈمی کی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق، متعدد زخمی

لاہور:  صوبائی دارالحکومت کے علاقے کاہنہ میں سکول اکیڈمی (School Acdamy)کی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے وقت بچے سکول میں ٹیوشن پڑھ رہے تھے کہ اچانک کمرے کی چھت منہدم ہوگئی، جس کے نتیجے میں متعدد بچے ملبے تلے دب گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں 25 سے زائد بچے اور ایک ٹیچر ملبے تلے دبے جن میں سے 14 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 8 سے 10 بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ طاس معاہدے پر 24 کروڑ زندگیوں کا انحصار، پانی کا ہر صورت تحفظ کیا جائیگا: پاکستان

ریسکیو حکام کے مطابق گرنے والی چھت ٹی آر گارڈر سے تعمیر کی گئی تھی جبکہ امدادی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد ہی نقصانات کی حتمی تفصیلات سامنے آئیں گی۔