وزیراعلیٰ پنجاب نے کنٹرول آف ہیبیچوئل افینڈرز بل روک دیا۔ پنجاب اسمبلی (Punjab Assembly)کی جانب سے بل واپس حکومت کو بھجوادیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بل پر از سرنو غور کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے مجوزہ بل کو روکتے ہوئے نئے بل کی تیاری کی ہدایت کردی، انہوں نے بل کی ایک ایک شق پر غور و خوض کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق سماج مخالف رویہ، غنڈہ عناصر کی تعریف پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی۔ بل کا مقصد انصاف کو یقینی بنانا اور پسے طبقات کو ظلم سے نجات دلانا ہے۔
مزید پڑھیں:ایچ ای سی ، وفاقی اردو یونیورسٹی کے معاملات کا دوبارہ جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم
اسمبلی کی جانب سے مجوزہ بل پر دو ریڈنگ مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ فائنل ریڈنگ باقی تھی۔








