قطر نے تصدیق کی ہےکہ امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف(steve witkoff) اور داماد جیرڈ کشنر دوحاپہنچ گئے ہیں جہاں ان کی قطری ثالثوں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں
تاہم ایران اور امریکا کے درمیان فی الوقت کوئی اعلیٰ سطح ملاقات نہیں ہو رہی۔قطر نے منجمد چھ ارب ڈالر تہران کو منتقل نہیں کیے ہیںجبکہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی ہےکہ دوحامیں آج ایرانی اورقطری حکام کی ملاقات کے دوران منجمد فنڈز پر بات چیت کی جائے گی۔

مزیدپڑھیں:سود سے پاک مالیاتی نظام کی منتقلی مرحلہ وار ہوگی، حکومت نے جامع حکمت عملی جاری کردی
ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی کیلئے کسی تیسرے فریق کی مداخلت کی ضرورت نہیں ‘ اس سے معاملات مزید پیچیدہ ہوں گے ‘کسی بھی جارحیت کا بھرپوراورفیصلہ کن جواب دیاجائیگا‘ ایران کے قائم مقام وزیردفاع بریگیڈیئر جنرل ماجد ابن رضانے خبردار کیا ہے کہ انہیں دشمن پر اعتماد نہیں ہے
اورجنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں ہماری انگلی ٹریگر پر موجود ہے‘ صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیاہے کہ واشنگٹن سے مذاکرات سپریم لیڈرمجتبیٰ خامنہ ای کے ساتھ مکمل اور مسلسل ہم آہنگی کے تحت آگے بڑھےہیں۔








