میانوالی میں چشمہ بیراج کے مقام پر دریائے سندھ(Indus River) میں دو لڑکیاں ڈوب کر لاپتہ ہوگئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، دونوں لڑکیاں اپنے اہل خانہ کے ساتھ چشمہ کے مقام پر پکنک منانے آئی تھیں کہ اس دوران دریائے سندھ میں ڈوب گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والی لڑکیوں کی شناخت 16 سالہ حوا اور 18 سالہ شمائلہ کے نام سے ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:موسمی تغیرات کیخلاف وفاقی اورصوبائی سطح پرتعاون ناگزیر ہے، وزیراعظم
ریسکیو ٹیمیں دریائے سندھ میں دونوں لڑکیوں کی تلاش کے لیے آپریشن میں مصروف ہیں۔








