بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، ابرار احمد کی ترقی، بیٹرز میں ایشان کشن سرفہرست

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 فارمیٹ کی نئی رینکنگ (New T20 Ranking)جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان کے اسپنر ابرار احمد ایک درجے ترقی کے بعد دنیا کے دوسرے بہترین ٹی20 بالر بن گئے ہیں۔

بالرز کی رینکنگ میں افغانستان کے اسٹار لیگ اسپنر راشد خان بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، جبکہ ابرار احمد ان کے بعد دوسرے نمبر پر موجود ہیں، بھارت کے ورون چکرورتی ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ایشان کشن ایک درجے ترقی کے بعد پہلی پوزیشن پر آ گئے ہیں، بھارت کے ابھیشک شرما ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ پاکستان کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان تیسرے نمبر پر اپنی جگہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

آل راؤنڈرز میں زمبابوے کے سکندر رضا پہلے نمبر پر موجود ہیں، بھارت کے ہاردک پانڈیا دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے صائم ایوب تیسری پوزیشن پر برا جمان ہیں۔

مزید پڑھیں:AI کے ممکنہ خطرات، اقوام متحدہ کو تشویش، مؤثر عالمی ضابطہ بندی کا مطالبہ

ٹیموں کی ٹی20 رینکنگ میں بھارت پہلے، انگلینڈ دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ آئی سی سی کی تازہ رینکنگ نے عالمی ٹی20 کرکٹ میں مختلف ٹیموں اور کھلاڑیوں کی موجودہ کارکردگی کی عکاسی کی ہے۔