بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سوات ، جھیل سیف اللہ میں کشتی ڈوب گئی، 1 ہی خاندان کے 5 سیاح جاں بحق، 3 لاپتہ

خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام پر واقع جھیل سیف اللہ(Saif Ullah Lake) میں سیاحوں کی کشتی ڈوب گئی جس میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات کے علاقے مہوڈنڈ سے دو گھنٹے مسافت پر واقع سیف اللہ جھیل میں ایک ہی خاندان کے 8 جبکہ ملاح سمیت 9 افراد کشتی میں سوار ہوئے، اس دوران اچانک حادثہ پیش آیا۔

حادثے کے نتیجے میں تمام افراد ڈوب گئے جس کے ملاح کو شدید زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ 5 سیاحوں کی لاشیں مہوڈنڈ کے مقام سے نکال لی گئیں۔

مزید پڑھیں:آزاد کشمیر کی سیاست میں بڑا اپ سیٹ، ن لیگ اورپیپلز پارٹی امیدوارآئی پی پی میں شامل

پولیس کے مطابق کشتی میں سوار تین افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہیں جبکہ برآمد کی گئی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے کالام کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔