دارالحکومت اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کا مرکز ہندوکشن ریجن افغانستان تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 174 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کے جھٹکے سوات، شانگلا اور بونیر میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:BLA عالمی دہشتگردی نیٹ ورک کا حصہ، بلیک لسٹ موثر کارروائی کی جائے، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
زلزلے کے جھٹکے ضلع لوئر دیر اور گردونواح، پشاور، لاہور اور اسلام آباد میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔








