کوئٹہ (نیوز ڈیسک)بلوچستان میں شدید بارشوں اورسیلاب نے تباہی مچادی، صوبے کا ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں میں مرکزی شاہراہیں اور رابطہ پل بہہ گئے، فورٹ منرو میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ کوئٹہ، کراچی قومی شاہراہ پانچ مقامات پربند ہوگئی۔
بولان اور سبی میں آنے والے سیلابی ریلوں نے 40 سال کا رکارڈ توڑدیا۔
کئی اضلاع میں سیلاب کے باعث درجنوں افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق حالیہ مون سون سیزن میں اب تک 100 سے زائد افراد صوبے میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
بلوچستان میں شدید بارشوں اورسیلاب نے تباہی مچا دی








