بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈسکہ: تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے میاں بیوی اور بیٹی کو کچل دیا، خاتون جاں بحق

تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی(Tractor) نے میاں بیوی اور ان کی بیٹی کو کچل دیا جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں باپ بیٹی شدید زخمی ہوگئے، متاثرہ شہری شاہد اپنی بیوی ساجدہ اور 5 سالہ بیٹی عشا نور کے ہمراہ جیسروالا کے قریب موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ یو ٹرن پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے انہیں کچل دیا۔

مزیدپڑھیں:مزیدپڑھیں:کروڑوں ٹن ملبہ فلسطینیوں کیلئے گھروں کی دوبارہ تعمیر میں بڑی رکاوٹ بن گیا

حادثے میں تینوں شدید زخمی ہو گئے، تاہم شاہد کی بیوی ساجدہ زخموں کی تاب نہ لا کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی، جبکہ شاہد اور ان کی بیٹی عشا نور کو ریسکیو 1122 کی ٹیم نے سول ہسپتال منتقل کر دیا۔