بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برطانوی وزیر اعظم نے بچے جبری گود دینے میں حکومتی کردار پر باضابطہ معافی مانگ لی

برطانوی وزیر اعظم سرکیئر اسٹارمر(Keir Starmer) نے انگلینڈ اور ویلز میں بچے جبری گود دینے میں حکومتی کردار پر باضابطہ معافی مانگ لی۔

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق 1950 سے 1970 تک بغیر شادی بچے پیدا کرنے والی ماؤں پر بچے گود دینے کیلئے دباؤ ڈالا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ایک اندازے کے مطابق 185,000 ماؤں پر بچوں کو گود دینے کیلئے دباؤ ڈالا گیا تھا۔

مزیدپڑھیں:نواز یا بانی کیلئے نہیں ہزاروں قیدیوں کیلئے کلچر تبدیل کرنا ہے، وفاقی وزیر قانون

برطانوی وزیراعظم نے کہا ہزاروں ماؤں، بچوں اور خاندانوں کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ ہماری تاریخ پر داغ ہے۔

برطانوی وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر نے پارلیمنٹ میں اپنے بیان میں مزید کہا کہ شرم تمہاری نہیں، شرم کبھی تمہاری نہیں تھی، شرم ہماری تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے معافی برسوں کی مہم اور پارلیمانی رپورٹس کے بعد سامنے آئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مہم چلانے والے افراد نے پارلیمنٹ میں بیان سے قبل وزیر اعظم سے ملاقات بھی کی۔