پنجاب میں ریسٹورنٹس اور سروس سیکٹر پر سیلز ٹیکس بڑھا(Sales Tax Increased) دیا گیا، اس حوالے سے پنجاب ریوینیو اتھارٹی نے ریسٹورنٹس، کیفے، شادی ہالز اوردیگر سروسز پر سیلز ٹیکس 5 فیصد سے بڑھا کر 8 فیصد کر دیا جبکہ نئی شرح کا فوری اطلاق شروع کردیا گیا ہے۔
نئی شرح کے تحت ریسٹورنٹس میں کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ہونے والی تمام ادائیگیوں پر 8 فیصد پنجاب سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
شادی ہالز، کیٹرنگ سروسز، ایونٹ مینجمنٹ، ٹریول اینڈ ٹور آپریٹرز، رینٹ اے کار، فٹنس سینٹرز، اپارٹمنٹ ہاؤس مینجمنٹ اور پراپرٹی ڈیلرز بھی نئی 8 فیصد سیلز ٹیکس شرح کے دائرہ کار میں شامل کر دیے گئے ۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق آرکیٹیکٹس، ویئر ہاؤسز، کولڈ اسٹوریجز سمیت مزید دو شعبوں پر بھی نئی 8 فیصد سیلز ٹیکس شرح نافذ کر دی گئی ہے۔
اس سلسلے میں تمام متعلقہ کاروباری اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئی ٹیکس شرح کے مطابق اپنے انوائسنگ، بلنگ اور کمپلائنس سسٹمز کو فوری طور پر اپ ڈیٹ کریں۔
مزید پڑھیں:ژوب سانحہ، ذمہ داروں کا تعین اور ٹرانسپورٹ نظام میں اصلاحات ناگزیر: سینیٹر محمد عبدالقادر
اتھارٹی کے مطابق نئی شرح کے نفاذ کے بعد متعلقہ کاروباری ادارے صارفین سے 8 فیصد پنجاب سیلز ٹیکس وصول کریں گے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کا کہنا ہے کہ نئی ٹیکس شرح کا مقصد محصولات میں اضافہ، ٹیکس نیٹ کو مزید مؤثر بنانا اور ٹیکس نظام کو زیادہ دستاویزی بنانا ہے۔








