وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب (Muhammad Orangzaib)نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے سے ایران سے تعلقات کا فائدہ پاکستانی معیشت کو ہو گا۔
فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آبادی 40 کروڑ سے تجاوز کر گئی تو تباہی ہو گی جبکہ کلائمیٹ چینج کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے چیمبرز سے تعاون کی بھی اپیل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بزنس کمیونٹی کو اسلام آباد بلانے کے بجائے خود ان کے پاس حاضر ہو رہی ہے تاکہ اسٹیک ہولڈرز سے یہ جانا جا سکے کہ بجٹ میں کیا درست ہوا اور کن امور پر تحفظات موجود ہیں۔
وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ پوسٹ بجٹ میٹنگ کا یہ تاثر غلط ہے کہ یہ اگلے بجٹ کی تیاری کا آغاز ہے، ایکسپورٹرز کو سبسڈائز فنانسنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 951 پوائنٹس کا اضافہ
وزیرِ خزانہ نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکا ایران جنگ کے خاتمے سے ایران کے ساتھ تعلقات کا فائدہ ملکی معیشت کو ملے گا۔








