بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان(Aleema Khan) نے کہا ہے کہ ہمارے جدوجہد صرف بانی کی قید تنہائی ختم کرانے اور علاج کےلیے ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت، علاج اور تمام حقوق ہماری اولین ترجیح ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہفتہ وار 18 افراد کی ملاقات کا عدالتی حکم موجود ہے لیکن عمل درآمد نہیں ہو رہا، ملاقات کرانا احسان نہیں، بانی پی ٹی آئی کا قانونی اور آئینی حق ہے۔
مزید پڑھیں:جنگ کا خاتمہ، ایران سے تعلقات کا فائدہ معیشت کو ملے گا: وزیرِ خزانہ
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے مزید کہا کہ جنید اکبر کو تحریک اور تنظیم سازی سے متعلق پیغامات پہلے ہی دیے جا چکے ہیں، بانی نے انہیں پی اے سی سے مستعفی ہوکر خیبر پختونخوا میں تنطیم سازی کا کہا تھا۔








