چینی ٹیکنالوجی کمپنی یو بی ٹیک (U. B. TECH)نے دنیا کے پہلے مکمل سائز کے ، بڑے پیمانے پر تیار کیے جانےک والے الٹرا بایونک ہیومنائیڈ روبوٹ متعارف کروائے ہیں۔
چین طویل عرصے سے انسانی شکل و صورت رکھنے والے روبوٹس (ہیومنائیڈ روبوٹس) کی انقلابی ترقی میں دنیا کی قیادت کرتا آ رہا ہے، لیکن اب مذکورہ بالا چینی کمپنی اس صنعت کو ایک نئی سطح پر لے جانے کے لیے تیار ہے۔
چین طویل عرصے سے انسانی شکل و صورت رکھنے والے روبوٹس (ہیومنائیڈ روبوٹس) کی انقلابی ترقی میں دنیا کی قیادت کرتا آ رہا ہے، لیکن اب مذکورہ بالا چینی کمپنی اس صنعت کو ایک نئی سطح پر لے جانے کے لیے تیار ہے۔
کمپنی نے ایسے انتہائی حقیقت سے قریب ہیومنائیڈ روبوٹس کی بڑے پیمانے پر تیاری کا اعلان کیا ہے، جو نہ صرف انسانوں جیسے دکھائی دیتے ہیں بلکہ جدید مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے بھی لیس ہیں، جس کی بدولت وہ انسانوں کے ساتھ مؤثر انداز میں بات چیت اور تال میل کر سکتے ہیں۔
نئے یو ورلڈ یو ون نامی اینڈرائیڈ روبوٹس (مرد اور خاتون کے مماثل) کی قد بالترتیب 183 سینٹی میٹر اور 169 سینٹی میٹر ہے، جبکہ ان کا وزن اپنے اوسط انسانی کائونٹر پارٹس کے مقابلے میں تقریباً آدھا ہے۔
حقیقی انسان جیسے دکھائی دینے اور محسوس کرنے والی بایومی میٹک جلد کے علاوہ یوبی ٹیک کے ان روبوٹس میں دہری محور والی بایومی میٹک گردن کی پشت پر ریڑھ کی ہڈی (سروائیکل اسپائن) بھی موجود ہے، جو انہیں انسانی بنیادی حرکات میں سے تقریباً 90 فیصد تک نقل کرنے کے قابل بناتی ہے۔
چینی کمپنی نے اسکے چہرے کے تاثرات کو متحرک کرنے والے نظام کے بارے میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا یہ گفتگو، ہونٹوں کی حرکت اور چہرے کے تاثرات کو 20 ملی سیکنڈ سے بھی کم تاخیر کے ساتھ ہم آہنگ کرتا ہے۔
یہ ہیومنائیڈ روبوٹس دنیا کے پہلے جذبات کو سمجھنے والے بڑے زبان ماڈل (ایموشن اوایئر ایل ایل ایم) سے لیس ہیں، جسے طویل مدتی رفاقت کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ ماڈل 20 سے زائد باریک جذباتی کیفیت کو 90 فیصد سے زیادہ درستگی کے ساتھ پہچاننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
کمپنی کی ایک پریس ریلیز کے مطابق یو ون سیریز کو صارفین اور تجارتی شعبوں میں مختلف قسم کی ضروریات پوری کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس کے استعمال میں روزمرہ کی رفاقت، جذباتی معاونت، طرززندگی میں بہتری، سماجی مدد، استقبالیہ اور مہمان نوازی کی خدمات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بزرگوں کی دیکھ بھال، نفسیاتی معاونت، سیاحت اور ایگزیبیشن میں رہنمائی، تحقیق و تعلیم اور اعلیٰ معیار کی گھریلو خدمات کی سرانجام دے سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:تہران،سپیکر ایاز صادق کی ایرانی سپریم لیڈر کی تعزیتی تقریب میں شرکت
کمپنی کے مطابق اس کی رونمائی کے بعد اب تک 10,000 سے زائد آرڈرز موصول ہو چکے ہیں۔ جبکہ ان کی قیمت 17,000 ڈالر سے 145,000 ڈالر کے درمیان ہے، جو ان میں موجود فیچرز اور صلاحیتوں پر منحصر ہے۔ پہلی کھیپ کے روبوٹس کی فراہمی ستمبر کے وسط سے شروع ہونے کی توقع ہے۔








