بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ کا تبادلہ، نئی ذمہ داریاں ملنے کا امکان

راولپنڈی، پنجاب حکومت نے سول انتظامیہ(Civil Administration) میں اہم رد و بدل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کا تبادلہ کر دیا ہے۔

حکومتی فیصلے کے مطابق فیصل آباد کے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کو نیا ڈپٹی کمشنر راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:چین میں الٹرا بایونک ہیومنائیڈ روبوٹس کی تجارتی پیمانے پر تیاری عروج پر

ذرائع کے مطابق نئی تعیناتی کے بعد کیپٹن (ر) ندیم ناصر جلد اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے، جبکہ حسن وقار چیمہ کو نئی ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے۔