بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر اعظم شہباز شریف دورہ ترکیہ پر استنبول پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر استقبال

وزیر اعظم شہباز شریف ترکیہ کے دورے پر استنبول (Shahbaz Istanbul)پہنچ گئے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

ترکیہ کے وزیر تجارت پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات نے وزیر اعظم شہباز شریف کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید اور ترک وزارت خارجہ کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعظم ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر استنبول پہنچے ہیں۔دونوں رہنما علاقائی امن و سلامتی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنما پاک ترکیہ دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں پر تفصیلی بات چیت کریں گے، ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر توجہ دی جائے گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف استنبول میں بزنس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے، جس میں خصوصی اقتصادی زونز، توانائی، آئی ٹی میں سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:جگنی کو عالمی شہرت دلانے والے عالم لوہار کو مداحوں سے بچھڑے 47 برس گزر گئے

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ نجکاری سمیت دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کیا جائے گا، بزنس کانفرنس میں ترکیہ کے کاروباری رہنما، سرمایہ کار، اعلیٰ سرکاری حکام شرکت کریں گے۔