مصر نے فیفا ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے آسٹریلیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 2-4 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی حاصل کرلی۔
مقررہ وقت اور اضافی وقت کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 سے برابر تھا جس کے بعد فیصلہ پنالٹیز پر ہوا۔
پنالٹی شوٹ آؤٹ میں حسام عبدالمجید نے فیصلہ کن کک اسکور کی جبکہ آسٹریلیا کے ہیری ساؤٹر اور لوکاس ہیرنگٹن اپنی پنالٹیز ضائع کر بیٹھے۔
مزیدپڑھیں:امریکا ایران تنازع میں جیت تہران کی ہوگی، روس
کامیابی کے بعد مصر کے ہیڈ کوچ حسام حسن نے یہ تاریخی فتح فلسطینی عوام کے نام کرتے ہوئے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ اللہ فلسطینیوں کو کامیابی عطا کرے اور شہدا پر اپنی رحمت نازل فرمائے۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ یہ فتح مصری عوام کے ساتھ ساتھ فلسطینی بھائیوں کے لیے بھی ہے۔
Egypt’s head coach Hossam Hassan dedicating their historic World Cup win to Palestine, its martyrs, and the people of Egypt.
Bigger than football. pic.twitter.com/9PW3WsIwJy
— Leyla Hamed (@leylahamed) July 3, 2026
فتح کے بعد حسام حسن میدان میں مصر اور فلسطین کے پرچم اٹھائے نظر آئے جبکہ کھلاڑیوں نے اجتماعی طور پر سجدہ شکر بھی ادا کیا۔
Egyptian head coach Hossam Hassan brought a Palestine flag onto the pitch after Egypt’s historic victory over Australia pic.twitter.com/eaO37UUp8V
— Leyla Hamed (@leylahamed) July 3, 2026
Egypt! Alhamdulillah 🤍🇪🇬 pic.twitter.com/Ij9ggZISfP
— Dr Rahmeh Aladwan (@doctor_rahmeh) July 3, 2026
غزہ میں بھی مصر کی کامیابی کا بھرپور جشن منایا گیا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں بمباری سے متاثرہ علاقوں اور عارضی خیموں میں رہنے والے فلسطینی شائقین کو میچ دیکھتے اور مصر کی فتح پر خوشیاں مناتے دیکھا گیا۔








