بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہاکی فیڈریشن نے غیر ملکی ماہرین اور کوچز کی خدمات حاصل کرلیں

پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) نے قومی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچنگ سٹاف اور ماہرین کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے چار غیر ملکی سمیت پانچ کوالیفائیڈ کوچز کی خدمات حاصل کی ہیں جن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فٹنس کوچ ڈیوڈ ڈائر کو بھی ہاکی ٹیم کا فٹنس کوچ بنایا گیا ہے، چار غیر ملکی کوچز میں ہالینڈ کے 2 آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے کوچ بھی شامل ہیں۔

پی ایچ ایف نے ہائی پرفارمنس کوچنگ ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ چار غیر ملکی کوچز میں ہالینڈ کے ہرمن کروئس ،آسٹریلیا کے ڈیوڈ ڈائر،ہالینڈ کے باب جوہان ویلڈہوف اور جنوبی افریقا کے کرس بوون شامل ہیں جبکہ جرمنی میں مقیم پاکستان کے عدنان ذاکر کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

ہالینڈ کے ہرمن کروئس پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈکوچ اور کوچنگ ایڈوائزر ہوں گے ، آسٹریلیا کے ڈیوڈ ڈائر کو فٹنس اور ہائی پرفارمنس کوچ کی ذمہ داری دی گئی ہے، ہالینڈ کے باب جوہان ویلڈہوف گول کیپنگ کوچ ہوں گے۔

مزیدپڑھیں:شہید علی خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کرنے طالبان وفد اور احمد مسعود بھی پہنچ گئے

جنوبی افریقا کے کرس بوون کو سپورٹس سائیکولوجسٹ مقرر کیا گیا ہے ،عدنان ذاکر کو جونیئر ٹیلنٹ آئیڈنٹی فکیشن کوچ کی ذمہ د اری سونپی گئی ہے۔

اس حوالے سے پی ایچ ایف صدر محی الدین احمد وانی نے کہا کہ یہ تعیناتیاں پاکستان ہاکی کے ایک نئے دور کا آغاز ہیں، ہم کھیل کے ہر پہلو کھلاڑیوں کی تربیت اور اسپورٹس سائنس سے لے کر کوچنگ ایجوکیشن اور ہائی پرفارمنس سسٹمز تک کو دوبارہ بنانے کے لیے بین الاقوامی مہارت کو اکٹھا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری قومی ٹیموں کی تیاری کے ساتھ ساتھ یہ ماہرین ہمارے مقامی کوچز کی رہنمائی کریں گے اور ایک پائیدار کوچنگ انفراسٹرکچر قائم کریں گے۔