بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی، میڈیسن اسکوائر گارڈن محبت کی یادگار میں تبدیل

امریکی پاپ سپر اسٹار ٹیلر سوئفٹ (Swift Tailer)اور این ایف ایل کے معروف کھلاڑی ٹریوس کیلسی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

دونوں کی شادی نیویارک کے تاریخی میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ایک انتہائی نجی مگر شاندار تقریب میں منعقد ہوئی، جس میں ہالی ووڈ، موسیقی، کھیل اور کاروباری دنیا کی بڑی شخصیات نے شرکت کی۔

شادی کی خبر منفرد انداز میں دنیا کے سامنے لائی گئی۔ میڈیسن اسکوائر گارڈن کے باہر نصب بڑی ڈیجیٹل اسکرینوں پر جامنی رنگ میں پیغام نمایاں کیا گیا، جبکہ چند بلاکس کے فاصلے پر واقع ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کو نیلی روشنیوں سے منور کرکے نوبیاہتا جوڑے کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب کی سیکیورٹی غیرمعمولی طور پر سخت رکھی گئی۔ رپورٹس کے مطابق مہمانوں سے رازداری کے معاہدوں پر دستخط کرائے گئے اور سیکیورٹی انتظامات ہوائی اڈوں جیسی سختی کے ساتھ کیے گئے، جس کے باعث تقریب کی تفصیلات آخری وقت تک خفیہ رہیں۔

شادی کی تقریب میں ٹیلر سوئفٹ کے بھائی آسٹن سوئفٹ نے “مین آف آنر” جبکہ ٹریوس کیلسی کے بھائی جیسن کیلسی نے “بیسٹ مین” کے فرائض انجام دیے۔ جوڑے نے معروف فیشن ہاؤس کرسچین ڈائر کے تخلیقی ڈائریکٹر جوناتھن اینڈرسن کے تیار کردہ خصوصی ملبوسات زیب تن کیے۔

ہالی ووڈ اداکار اور کامیڈین ایڈم سینڈلر نے شادی کی تقریب کی میزبانی اور نکاح کی رسمی کارروائیاں انجام دیں۔ تقریب میں شریک امریکی ٹی وی میزبان جارج اسٹیفانوپولوس نے اسے دل کو چھو لینے والی، محبت، جذبات اور خوشی سے بھرپور تقریب قرار دیا جبکہ روبن رابرٹس کے مطابق دلہا اور دلہن نے اپنی شادی کے عہد خود تحریر کیے تھے۔

تقریب میں موسیقی، فلم اور کھیل کی دنیا کی متعدد نامور شخصیات شریک ہوئیں، جن میں ایڈ شیرن، پال میک کارٹنی، ٹام ہینکس، اسٹیون اسپیلبرگ، جینیفر لوپیز، گیگی حدید، بریڈلی کوپر، جمی فیلن، ڈکوٹا جانسن، کیملا کیبیو، گوین اسٹیفانی، میرانڈا لیمبرٹ، جیسن سوڈیکیس، این ایف ایل کمشنر راجر گوڈیل اور کینساس سٹی چیفس کے کئی کھلاڑی شامل تھے، جبکہ معروف گلوکارہ اسٹیوی نکس نے خصوصی پرفارمنس بھی پیش کی۔

تقریب کے لیے میڈیسن اسکوائر گارڈن کو سرسبز پودوں، درختوں، پھولوں اور خصوصی سجاوٹ سے ایک دلکش باغ کی شکل دی گئی، جسے مہمانوں نے گارڈن کے اندر ایک اور گارڈن قرار دیا۔

مزید پڑھیں:کرسٹیانو رونالڈو نے زلزلے میں یتیم بچےکیلئے خوصوصی پیغام جاری کردیا

یاد رہے کہ ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی محبت گزشتہ چند برسوں سے عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز رہی ہے اور اب دونوں نے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز ایک ایسی تقریب کے ساتھ کیا جسے سال کی سب سے بڑی اور یادگار سیلیبریٹی ویڈنگ قرار دیا جا رہا ہے۔