بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان سے مونس اور حسین الٰہی کی ملاقات، عدالتی فیصلے پر مبارکباد وں کا تبادلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے مسلم لیگ ق کے رہنمائوں اور نومنتخب وزیراعلیٰ صاحبزادے مونس الٰہی اور چودھری وجاہت حسین کے صاحبزادے حسین الٰہی نے ملاقات کی اور ڈپٹی سپیکر کی رولنگ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمران خان کو مبارکباد دی ۔ اس موقع پر عمران خان نے بھی ق لیگی رہنمائوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے سے قانون کی بالادستی قائم ہوئی ہے ۔