اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کالعدم قراردینے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ججز کو آئین اور قانون کی خاطر ڈٹ کر کھڑے ہونے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔اپنے ایک ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز دبائو اور بدبانی کے باوجود ڈٹے رہے ، بیرسٹر علی ظفر اور ان کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں ، ضمنی الیکشن میں بڑی تعداد میں نکلنے پر عوام کا شکریہ۔
Tomorrow evening we will offer thanks to Allah & celebrate with all the people of Pakistan who have stood by us in our campaign for Haqeeqi Azadi, coming out in massive numbers to show support. #ShukrAllahShukriyaAwam
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 26, 2022









