گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے چوہدری پرویز الٰہی سے وزارت اعلیٰ کا حلف لینے سے انکار کردیا جس کے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نومنتخب وزیراعلیٰ سے ویڈیو لنک کے ذریعے حلف لیں گے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما میاں محمود الرشید نے صدر عارف علوی سے رابطہ کر کے پرویز الٰہی سے حلف لینے کی درخواست کی ۔انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب حلف لینے سے کترا رہے ہیں لہذا صدر مملکت سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پرویز الٰہی سے حلف لیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پرویز الٰہی حلف لینے گورنر ہائوس پہنچے تو گورنر ہائوس کے گیٹ بند ہونے کے باعث نومنتخب وزیراعلیٰ اور ان کا عملہ باہر موجود ہے ۔
گورنر پنجاب کا پرویز الٰہی سے حلف لینے سے انکار،صدر لیں گے








