سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان(Malik Ahmed Khan) کہتے ہیں کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کو سنجیدہ نوعیت کے چیلنجز کا سامنا ہے۔
سرگودھا میں نجی ۃسپتال کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور افواج ملکر ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔
مزیدپڑھیں:یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں
ملک احمد خان نے کہا کہ جدید طبی سہولیات کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے، صحت کے شعبے کی بہتری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ نجی شعبہ صحت کی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔








