پٹن ڈاک کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے شاہراہ قراقرم(Karakoram Highway) بند ہوگئی، شدید ٹریفک جام ہونے سے سیاح پھنس کر رہ گئے۔
شاہراہ قراقرم بند ہونے سے پاکستان اور چین کے مابین زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، پاک چین بارڈر پر تفریح کے لیے گئے ہوئے سیاحوں کی بڑی تعداد پھنس گئی۔
مزیدپڑھیں:بھارت کے مجھے ذہنی طور پر غیر مستحکم قرار دینے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، وزیر دفاع خواجہ آصف
اس حوالے سے مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں سے گلگت بلتستان آنے والی گاڑیاں اور متعدد مسافر پھنس چکے ہیں۔
مسافروں نے اپنی مدد آپ کے تحت چھوٹی گاڑیوں کے لیےجگہ بنائی ہے، پھنسے ہوئے افراد میں بچے، بوڑھے،خواتین اور طالبعلم شامل ہیں، اس کے علاوہ شاہراہ قراقرم کے دونوں اطراف مال بردار گاڑیوں کی قطاریں لگی ہیں۔








