پنجاب کے شہر خوشاب(Khushab) میں سوئمنگ پول کی صفائی کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے مزدور باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ قائد آباد میں پیش آیا، سوئمنگ پول کی صفائی کے دوران بجلی کی موٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث کرنٹ آگیا۔
حکام نے بتایا ہے کہ کرنٹ لگنے سے باپ اور 15 سالہ بیٹا موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
مزیدپڑھیں:23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے: کرسٹیانو رونالڈو
پولیس کا کہنا ہے کہ ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔








