بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ماہ نور بلوچ اب کیسی نظر آتی ہیں؟ نئی تصاویر وائرل

پاکستانی اداکارہ ماہ نور بلوچ (Mah Noor Baloch)کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، جہاں ان کے نئے انداز پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔

ماہ نور بلوچ جو پاکستان ٹیلی ویژن کے سنہری دور سے اپنی اداکاری اور خوبصورتی کے باعث مقبول ہیں، حال ہی میں ہدایت کار فہیم برنی کے ساتھ نظر آئیں۔

وائرل تصاویر میں اداکارہ سیاہ رنگ کے شلوار قمیض میں ملبوس ہیں، جبکہ انہوں نے اپنے بال بھی باب کٹ انداز میں رکھے ہوئے ہیں۔

مزیدپڑھیں:ملک بھر میں آج سونا مزید سستا
تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کے نئے لک پر مختلف تبصرے کیے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا ہے کہ لگتا ہے انہوں نے کسی قسم کی سرجری کروائی ہے، جبکہ ایک اور نے تبصرہ کیا کہ ان کی شکل پہلے سے مختلف لگ رہی ہے، ایک صارف نے لکھا ہے کہ ان کا چہرہ کافی پھولا ہوا محسوس ہو رہا ہے۔