بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نصیرآباد: نامعلوم افراد نے 132 کے وی بجلی کے ٹاور کو دھماکے سے تباہ کر دیا

نصیرآباد میں نامعلوم افراد نے 132 کے وی کے بجلی(Electricity) کے ٹاور کو دھماکے سے تباہ کر دیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد بولان سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، واقع کی کیسکو نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدپڑھیں:فلپائن: منڈاناؤ کے قریب 5.8 شدت کا زلزلہ

دوسری جانب کیسکو کا کہنا ہے کہ متاثرہ 132 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن سبی سے بولان تک بجلی فراہم کر رہی تھی۔

کیسکو کے مطابق بجلی کی بحالی کے لیے کیسکو کی امدادی و تکنیکی ٹیمیں متاثرہ مقام پر روانہ کر دی گئی ہیں۔