پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم (Atif Aslam)کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں ایک کیفے کے اندر نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ویڈیو کے مطابق عاطف اسلم اپنے دوستوں کے ساتھ ایک کیفے میں موجود تھے، جہاں انہوں نے کھانے کے دوران وقفہ لے کر کیفے کے ایک کونے میں نماز ادا کی۔
View this post on Instagram
کیفے میں موجود بعض افراد نے اس لمحے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد مداحوں نے عاطف اسلم کے اس عمل کو سراہتے ہوئے ان کی مذہبی وابستگی اور نماز کو ترجیح دینے کی تعریف کی ہے۔
واضح رہے کہ عاطف اسلم ناصرف اپنی گائیکی بلکہ روحانی کلام اور نعت خوانی کی وجہ سے بھی مداحوں میں خاص مقام رکھتے ہیں۔








