بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گووندا پر طنز، اہلیہ سنیتا آہوجا کا شلپا شندے کو منہ توڑ کرارا جواب

بالی ووڈ اداکار گووندا پر طنز کرنے پر ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا (Sonita Ahoja)نے اداکارہ شلپا شندے کو منہ توڑ جواب دے دیا۔

رئیلٹی شو ’لاک اپ‘ کے سیزن 2 میں گوندا کے معاشقوں پر کھلے عام بیانات دینے والی ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کا شو میں وائلڈ کارڈ انٹری لینے والی اداکارہ شلپا شندے کے ساتھ جھگڑا ہو گیا۔

شو کے نئے پرومو میں شلپا شندے نے گووندا کے افیئرز پر بیانات دینے پر سنیتا آہوجا کو مرعوب کرنے کی کوشش کی۔

شلپا نے گوندا کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ’دنیا میں گووندا جی کے اتنے مداح ہیں، آپ ان کے بارے میں ایسا کیسے بول سکتی ہیں؟‘ اس پر سنیتا آہوجا نے غصے میں آکر شلپا کو شٹ اپ کال دیتے ہوئے کہا، ’جب تم پر گزرے گی نا، تب پتہ چلے گا۔‘

انسٹاگرام پر صارفین نے اس لڑائی پر سنیتا آہوجا کی کھل کر حمایت کی۔ ایک صارف نے لکھا، ’سنیتا نے بہت اچھا کیا‘، جبکہ دوسرے نے لکھا، ’شلپا شندے کو اس کے جھوٹے کیسز کے بعد ویسے بھی کسی پبلک پلیٹ فارم پر نہیں لانا چاہیے تھا۔‘

مزید پڑھیں:پاکستان میں سیاست جھگڑے اور دشمنی کا دوسرا نام ہے: بلاول بھٹو زرداری

واضح رہے کہ شلپا شندے نے حال ہی میں اعتراف کیا تھا کہ ماضی میں ڈرامہ ’بھابھی جی گھر پر ہیں‘ کے پروڈیوسر پر لگائے گئے ان کے جنسی ہراسانی کے الزامات جھوٹے تھے۔