لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ بنتےہی پی ٹی آئی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے امیدوار وں کی لابنگ شروع ہوگئی،پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کے نام سامنے آگئے،شاہ محمود قریشی کےصاحبزادے زین قریشی اورسابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار بھی اسپیکرکےمنصب کیلئےمتحرک ہوگئے،سبطین خان اورمحمودالرشید بھی اسپیکرشپ کی دوڑمیں شامل ہیں جبکہ ڈپٹی اسپیکر کےلیے واثق قیوم، ملک تیمورکے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کےنام کی حتمی منظوری عمران خان دیں گے۔
اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب کے عہدے کیلئے پی ٹی آئی میں لابنگ








